Members of the United Nations Security Council sit during a meeting on Syria at the United Nations Headquarters in New York City, NY, U.S. April 5, 2017. REUTERS/Shannon Stapleton

ایران دنیا کو گمراہ اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے: ریاض

سعودی عرب نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی پشت پناہی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بی بی سی ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین بھیجے گئے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ تہران انسانیت کے خلاف جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپ عرب اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ دہشت گردی کی پشت پناہی کی ایرانی پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے مخصوص انقلابی نظریے کو اور انتہا پسندانہ طرز فکر کو دوسرے ملکوں کو درآمد کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور عراق میں کئی فرقہ پرست گروپوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ان دہشت گردوں کو ایران کی طرف سے اسلحہ اور رقوم فراہم کی جاتی ہیں۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یمن میں باغیوں کی مدد کرکے ایران نے سعودی عرب کی سلامتی بھی خطرے میں ڈال دی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

سعودی اتحاد بدترین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، سربراہ انصار للہ

Share this on WhatsAppصنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے