نیا نوکیا 3310 بھارت میں 3,310 روپے میں فروخت ہوگا

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی موبائل فون بنانے والی کمپنی ایچ ایم ڈی رواں ماہ 18 مئی سے پورے بھارت میں اپنے نئے نوکیا 3310 کی فروخت شروع کرنے جا رہی ہے

جس کی قیمت ماڈل کی مناسبت سے صرف 3,310 روپے رکھی گئی ہے۔ نئے نوکیا 3310 کا ڈیزائن سرخ، پیلے، نیلے اور سرمئی جیسے چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

نوکیا 3310 میں دو سمیں استعمال کرنے کی سہولت رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس موبائل کی بیٹری چارجنگ کے بعد 22 گھنٹوں سے زائد دیر تک استعمال ہو سکتی ہے۔

نوکیا 3310 میں دو اعشاریہ چار انچ کا ڈسپلے رکھا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ اس میں دیگر فیچرز بھی رکھے گئے ہیں جن میں دو میگا پکسل کا کیمرہ، ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور یو ایس بی کی سہولت بھی موجود ہے۔ نئے نوکیا 3310 کی انٹرنل سٹورج 16 ایم جی جبکہ 32 جی بی کی ایکسٹرنل سٹورج کی آپشن موجود ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

دشمن کوازخود نشانہ بنانے والی آبدوزبنانے کی تیاری

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ واشنگٹن امریکی بحریہ کی جانب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے