پاناما پر انحصار کرنے والوں کو خاک چاٹنا پڑے گی، مریم نواز

پاکستان: لاہور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پاناما لیکس کو ردی کا ٹکڑا قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ پاناما لیکس صرف ردی کا ٹکڑا ہے جسے باقی دنیا میں ختم کردیا گیا ہے جب کہ پاناما پر انحصار کرنے والوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاناما پیپرز کرپشن کے حوالے سے نہیں تھے جب کہ اسے دینے والوں نے بھی اس کا دعویٰ نہیں کیا اس لیے شکست خوردہ خطرے کے انتہائی قریب ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدترین

کارکردگی کے باعث آپ پاناما معاملے کو اپنی امداد یا جگہ بنانے کے لیے پیش کرنے کے قابل نہیں رہیں گے، عوام اب سمجھ چکے ہیں لیکن آپ نہیں سمجھے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا اثاثوں کا اعلان

Share this on WhatsAppاسلام آباد : پاکستان میں نگران وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلیٰ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے