’ارامکو‘ کے ایک آئل اسٹیشن کو تباہ کرنے کی سازش ناکام

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے جازان میں سعودی تیل کمپنی ’ارامکو‘ کے آئل اسٹیشن پر بارود سے بھری کشتی سے حملے کی سازش ناکام بنا دی۔

بی بی سی ریکارڈ کے مطابق سعودی فورسز نے سمندر میں تیزی کے ساتھ ارامکو کے ایک آئل اسٹیشن کی طرف بڑھنے والی کشتی پکڑی ہے۔ اس کشتی پر کوئی شخص سوار نہیں تھا مگر یہ بارود سے بھری ہوئی تھی۔ اس کے انجنوں پر فائرنگ کر کے اسے خود کار طریقے سے چلانے اور ارامکو اڈے کے قریب پہنچا کر اسے دھماکے سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی بارڈر سیکیورٹی فورسز اور نیوی نے مل کر بارود سے بھری کشتی میں نصب دھماکہ خیز مواد کو پھٹنے سے بچالیا۔

About BBC RECORD

Check Also

ملکہ برطانیہ کا شادی کا جوڑا نمائش کے لیے پیش

Share this on WhatsAppرابرٹ ولیم بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ برطانیہ ملکہِ برطانیہ ایلزبتھ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے