غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

پاکستان: وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں نے امن وامان کے قیام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں جب کہ غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیں گے۔
بلوچستان کے علاقے انجیرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور بلوچستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور ہم اس شہ رگ پر کسی کو چھری پھیرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور غیروں کے اشارے پر بدامنی پھیلانے والوں کو کچل دیا جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خودکش حملے نیٹو نہیں روک سکی تو ہم کیسے روکیں
ثنااللہ زہری کا کہنا تھا کہ صوبے میں عوام اور فورسز کے تعاون سے امن قائم ہوچکا ہے جب کہ ہمارے جوانوں نے امن وامان کے قیام کی خاطر جانوں کی قربانیاں دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بیٹھے ہوئے چند لوگ ہمارے بچوں کو ورغلا کر انہیں تعلیم اور شعور سے دور کرر ہےہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ریسٹورنٹس، مری اور دیگر سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ این سی او سی کی اجازت سے مشروط

Share this on WhatsAppشبیر خان سدوزئی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور پنجاب میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے