الرئيس الأمريكي دونالد ترامب يتحدث أثناء نقاش بشأن الإستراتيجية والسياسة في البيت الأبيض يوم الثلاثاء. تصوير جوشوا روبرتس - رويترز.

روس کے ساتھ معاملات معمول کے مطابق جاری رکھیں گے: ٹرمپ

رابرٹ ولیم:
بی بی سی ریکارڈ ڈاٹ کام :واشنگٹن :
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے کہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق قائم رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے روس اور چین دونوں امریکا سے تعاون کر رہے ہیں۔
نامہ نگار کے مطابق صدر ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور روس کے درمیان معاملات معمول کے مطابق جاری رکھے جائیں گے۔ قبل ازیں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات نچلی ترین سطح پر آگئے ہیں۔
انہوں نے چین کے ساتھ اعتماد سازی کی فضاء ہموار کرنے کے لیے کہا کہ چین بہتر انداز میں معاملات کررہا ہے۔ شمالی کوریا کے معاملے میں چین، روس اور امریکا ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کی طرف سے درپیش خطرے کو روکا نہ گیا تو امریکا اور اس کے اتحادی مل کر روکیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

ترکی کو F 35 امریکی طیاروں کی فروخت بند، ترک ہواباز بیدخل

Share this on WhatsAppامریکا نے کہا ہے کہ وہ ترکی کو ایف – 35 طرز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے