پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل نیپال میں لاپتہ

پاکستان: کھٹمنڈو پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل حبیب ظاہر نیپال میں لاپتہ ہوگئے ہیں۔
بیورو چیف بی بی سی ریکارڈ کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل محمد حبیب کوایک ویب سائیٹ کے ذریعے پرکشش تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کی گئی اور انہیں بھارت کی سرحد سے ملحقہ نیپال کے شہر لمبینی آنے کو کہا گیا، جس کے لیے انہیں عمان ایئرلائن کی بزنس کلاس کی ٹکٹ بھجوائی گئی۔ محمد حبیب 6 اپریل کو کٹھمنڈو پہنچے اور اسی روز لمبینی کے لئے روانہ ہوگئے، جہاں سے انہوں نے اہل خانہ کو اپنی خیریت کا پیغام بھیجا مگر اس کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب ظاہر نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر سی وی اپ لوڈ کیا تھا، اسی بنیاد ہر ایک شخص نے ان سے فون پر رابطہ کیا تھا ۔ اس شخص نے اپنا نام تھامس بتایا، کرنل (ر) حبیب سے دوسرا رابطہ بھارت سے ہوسٹ ہونے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا جو اب مکمل طور پر بند ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ محمدحبیب کی نیپال میں گمشدگی کی تصدیق کردی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کرنل (ر)حبیب ظاہر کی گمشدگی کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے دی۔ کھٹمنڈو میں پاکستانی سفارتخانہ نیپالی حکومت سے جب کہ وزارت خارجہ کرنل (ر) حبیب کی فیملی سے رابطے میں ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

’پاکستان ميں وائرس کے حقيقی کيسز کہيں زيادہ ہو سکتے ہيں‘

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے