بھارتی اداکار جیتو ورماکو فیملی سمیت ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ولن جیتو ورما کو ممبئی واپس آتے ہوئے ڈاکوؤں نے فیملی سمیت لوٹ لیا جب کہ ڈاکوؤں کے پتھراؤ سے اداکار زخمی بھی ہوگئے۔
بالی ووڈ اداکار جیتو ورما اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی واپس آرہے تھے کہ جے پور کے علاقے ماؤنٹ آبو کے قریب ان کی گاڑی پتھر سے ٹکراگئی جس کے بعد ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے اداکار کو پیشانی پر پتھر لگنے سے شدید چوٹ آئی اور ڈاکو تمام لوگوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ ڈاکوؤں کی سنگ باری سے گاڑی کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔
اداکار کو حادثے کے فوری بعد ممبئی کے اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی دائیں آنکھ کے بری طرح متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے اور ان کے آنکھ کے اوپری حصے پر گہرے زخم کے باعث 10 ٹانکے آئے ہیں۔
دوسری جانب اداکار کی فیملی نے ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور حملے کے خلاف رپورٹ درج کرادی ہے۔
واضح رہے کہ جیتو ورما نے کئی سپر ہٹ فلموں میں ولن کا کردار کیا ہے جس میں ’’بول بچن‘‘،’’سن آف سردار‘‘،’’جے ہو‘‘،’’باڈی گارڈ‘‘ سمیت کئی شامل ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ہندو انتہا پسندوں کا مسلمان ہدایت کار کی زبان کاٹنے پربھاری انعام کا اعلان

Share this on WhatsAppممبئی: بھارتی انتہا پسند تنظیم کرنی سینا نے ویب سیریز ’تانڈو‘ کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے