People gather at the scene of a car bomb attack in Baghdad's mainly Shi'ite district of Sadr City, Iraq, May 11, 2016. REUTERS/Wissm al-Okili

بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

عراق کے صدر مقام بغداد میں ایک چیک پوسٹ پر بارود سےبھرے ٹرک کے ذریعے ہونے والے دھماکےمیں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔
بی بی سی ریکارڈ لند ن کے مطابق عراقی پولیس کے مطابق یہ دھماکہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں داخلی راستے پر بنی ایک چیک پوسٹ پر اس وقت ہوا جب وہاں پر گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ٹرک دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی گاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ڈیڑھ درجن کے قریب افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم ممکنہ طور پر اس دھماکے میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کا ہاتھ ہوسکتا ہے جس کےخلاف عراقی فوج اس وقت موصل میں لڑائی لڑ رہی ہے۔
سنہ 2014ء کوعراق کے جن شمالی اور مغربی شہروں پر شدت پسندوں نے قبضہ کیا تھا تازہ آپریشن کے بعد وہ پے درپے شکست کھا رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی جانب سے اپنی شکست کے ساتھ ساتھ بغداد سمیت عراق کے دوسرے شہروں میں دھماکوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

افغانستان: طالبان کے حملے میں 7 سیکورٹی اہل کار ہلاک

Share this on WhatsApp بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ افغانستان صوبے پروان میں ایک ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے