پاکستان: ڈی جی خان : پاسپورٹ آفس میں روزانہ لاکھوں کی کرپشن جاری

پاکستان: صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غاذیخان میں بنایا جانے والا پاسپورٹ آفس جو ڈویژنل ہید کوارٹر کی حیثیت رکھتا ہے
بی بی سی ریکارد ڈاٹ کام: کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ بینک نارمل فیس 3030 روپے ھے جبکہ بینک میں ادا کرنے کے بعدایک ہزار اضافی رشوت وصول کی جاتی ھے

اس طرح ارجنٹ پاسپورٹ میں 5030 روپے بنک چالان جمع کرا کے فی کس دھڑے کے ساتھ ایک ہزار اضافی رشوت وصول کیا جاتا ہے جبکہ نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ جاری ہونے کے باوجود کم عمری اور میڈیکل کا اعتراض لگا کر 3سے5ہزار وصول کیے جاتے ہیں اسی طرح نائی کوپ انگلش کارڈ نہ ہونے کی صورت میں بھی رشوت وصول کیے جاتے ہیں دفتر کے اندر کریشن کرنے کیلئے انچارج راو اسلام الدین نے اپنے چٹی دلال تعینات کر رکھے ہیں رشوت نہ دینے والوں کو مختلف اعتراضات ووٹر لسٹ مقامی چیرمین سے تصدیق وغیرہ کا اعتراض لگا کر بار بار آفس کے چکر لگوائے جاتے ہیں اس کرپشن سے ماہانہ ایک کروڑ روپے تک کمائے جاتے ہیں

دفتر کے باہر درجنوں ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں جو لوگوں کو بغیر اعتراض اور وی آئی پی پروٹوکول دلوا کر ان کو پاسپورٹ بنوا دیتے ہیں جن ایجنٹ بھاری رقم رشوت ؤصول کرتے ہیں جن انچارج راو اسلام کا حصہ اس کے پر ماننٹ ملازم کو دیتے ہیں ان ایجنٹ حضرات کے ریکارڈ کو قبضہ میں لے کر تحقیقات کی جا سکتی ہیں
ووٹر لسٹ کا معمولی اعتراض لگایا جاتا ہے جبکہ موبائل فون کے زریعے بھی وؤٹر لسٹ چیک کی جاتی ہے

بی بی سی ریکارڈ لندن کو اسحاق خان، محمد علی، یونس عباس نے بتلایا کہ ہم کئی دنوں سے دفتر کے چکر لگا رہے ہیں مگر آئے روز مختلف اعتراضات لگا دیئے جاتے ہیں تنگ آ کر رشوت دینے پر مجبور ہیں
معلوم ہوا ہے کہ راو اسلام الدین نے لوٹ مار کرکے ملتان کے اندر پاسپورٹ آفس کے سامنے 30 کروڑ سے زائد رقم کی بلڈنگ اپنی بیوی کے نام لے رکھی ہے اسی طرح معلوم ہوا ہے کہ320کنیال زرعی رقبہ جو کہ کروڑوں مالیت کا ہے رکھا ہے جبکہ 4کنڑول شیڈ (مرغی )بھی ہے جبکہ قیمتی گاڑی زیراستمال ہے

اس سلسلے میں جب راو اسلام الدین سے رابطہ کیا تو اس نے کہا جی ہاں یہاں یہ سارے کام ہوتے ہیں میڈیا سمیت کئی ادارے اپنا حصہ وصول کرتے ہمارے خلاف کاروائی نہیں ہو سکتی مقامی لوگوں نے ڈی جی ایف آئی اے اور منسٹر آف انٹیرئیر ایڈیشنل سیکتری انچارج انٹرئیر سے راو اسلام کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں