کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان : کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی بندرگاہ پر موجود بیرون ملک بھیجے جانے والے ایک کنٹینر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
بیورو چیف کراچی کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کراچی بندرگاہ میں واقع انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کو بیرون ملک بھجوائی جانے والی بلاک ٹائلز کے اندر چھپایا گیا تھا، برآمد ہونے والی منشیات میں ساڑھے 4 کلوگرام ہیروئن اور ساڑھے 5 کلو گرام ڈرائی آئس شامل ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 کروڑوں سے زیادہ ہے۔
اے این ایف نے کسٹم حکام کے تعاون سے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں کنسائنمنٹ بھجوانے والی فاورڈنگ کمپنی اور برآمد کنندہ سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم پر ایک عرصے سے چلنے والے بدعنوانی کے مشہور مقدمے کے فیصلہ میں انہیں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Share this on WhatsAppFollow @cmsvoteup Share on TwitterShare on FacebookShare on Google+ Share this on ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے