پاکستان میں کھلاڑیوں کے درمیان چلے لات اورگھونسے،ناظرین نے بھی دکھائے ہاتھ

نئی دہلی،آپ نے میدان پر کھلاڑیوں کے درمیان جدوجہد تو کئی بار دیکھی ہوگی۔شائقین کو آپس میں بھڑکتے بھی کئی بار دیکھا ہوگا لیکن اس سے پہلے شاید ہی آپ نے کبھی دیکھا ہو کہ کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی میں شائقین بھی شامل ہو گئے۔ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔یہ واقعہ ہے پاکستان میں ہوئے ایک کبڈی میچ دوران کاجس ویڈیوخوب وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو پاکستان کے نیوز چینل نے پوسٹ کی اور اس میں فیصل آباد میں ہوئے ایک کبڈی میچ میں زبردست جنگ ہو گئی۔کبڈی فیصل آباد میں کافی مشہور ہے اور اسی وجہ سے میچ دیکھنے وہاں کافی ناظرین آئے ہوئے تھے۔نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ شہزادحنیف اور غلام عباس گروپ کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔آغاز میں کھلاڑیوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔تاہم جیسے 2کھیل آگے بڑھتا گیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی گئی اور پھر ایک وقت ایسا آیا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا،جنگ کے درمیان میں ناظرین نے بھی دخل دیا اور یہ بہت بڑا معاملہ بن گیا،کچھ ہی دیر میں میچ منسوخ کر دیا گیام تاکہ نقصان نہ ہو سکے۔پاکستان کا پنجاب پراونس سرکل اسٹائل کبڈی کے لئے مشہور ہے اور ہزاروں لوگ یہ مقابلے دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 148 رنز کے جواب میں پشاور زلمی کا جارحانہ آغاز

Share this on WhatsAppکراچی: پی ایس ایل فائیو کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے