پاکستان : آرمی چیک پوسٹوں کے باوجود پارا چنارمیں خودکش دھماکہ


( بی بی سی ریکارڈ ڈاٹ کام ) : فاٹا پارا چنار
پاکستان کا اہم شہر پاراچنار زور دھماکے سے لرز اٹھا پاراچنارکی عید گاہ مارکیٹ سبزی منڈی میں دھماکہ ہونے سے23افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ,جسمیں معتدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہےجبکہ کچھ زحمیوں کو پشاوار منتقل کروادیا گیا مزید ہلاکتو ں کا خدشہ ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔بیوروچیف بی بی سی ریکارڈ لند ن : فاٹا شکیل شیرازی کےمطابق سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو آپر یشن بھی جاری ہے۔دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عید گاہ مارکیٹ میں تین دھماکے ہوچکے ہیں آرمی چیک پوسٹوں کے باوجود حودکش کا پاراچنارمیں داحل ہونااور بہت اسانی سے کراوئی کرناقابل تشوییش ہے اس سے صاٖف صاف یہ ظاہرہوتا ہے کہ پاراچنار شہر میں سکیورٹی مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے جبکہ دوسری طرف لوئرکرم ایجنسی میں کالعدم تنظیموں کے جھنڈے اور وال چاکنگ دہشتگری کی واضع مثال ہے حکومتی چیک پوسٹ عوام کی حفاظت کے لئے نہیں بلکہ زلیل کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں پاکستان انٹلی جنس کی یہ ناکامی ہے پاراچنار میں 12 سے زیادہ حودکش دھماکے اور 50 سے زیادہ ای ڈی بلاسٹ ہوئے ہیں پاراچنار کو باربار ٹرگیٹ کرناحکوتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے :
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے پارا چنارکی سبزی منڈی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت اورجاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے

About BBC RECORD

Check Also

فیصلہ خلاف آئے تو عدلیہ کو بدنام نہ کریں: چیف جسٹس

Share this on WhatsAppپاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے