سلمان خان کا گانا ’’جمعہ کی رات‘‘ اور ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب آج اپنا عہدہ صدارت سنبھالیں گے تو اس دوران تقریب میں بالی ووڈ نغموں پر پرفارم بھی کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے تو اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں ان کے شایان شان ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اوراس تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بالی ووڈ کے نغموں پر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تقریب کے دوران بالی ووڈ کےجن نغموں پر پرفارم کیا جائے گا اس میں سلمان خان پر پکچرائز گانا ’’جمعہ کی رات‘‘ شامل ہے جب کہ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کا دن بھی جمعہ کا ہے اور اسی مناسبت سے سلمان خان کا یہ گانا سونے پر سہاگہ ثابت ہوگا جب کہ دیگر گانوں میں باجی راؤ مستانی کا’’ ملھاری‘‘، کترینہ کیف کا مشہور گانا ’’کالا چشمہ‘‘ جب کہ فلم سلم ڈاگ ملینیر کا ’’جے ہو‘‘ بھی شامل ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی ایجنسی ’سی بی آئی‘ کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر پر چھاپے

Share this on WhatsAppبھارت کی وفاقی تفتیشی ایجنسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غیر ملکی مالی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے