خبردار! تصاویر میں وکٹری کا نشان دکھانے سے گریز کریں

اپنی نوعیت کی انوکھی خبر میں جاپان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انفارمیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تصویر میں جیت کا نشان (V) دکھانا پسندیدہ امر نہیں ہے بلکہ یہ انتہائی غیر محفوظ فعل ہے کیوں کہ اس کے نتیجے میں "شناخت کی چوری” ہو سکتی ہے۔
تصویر کی دنیا میں ٹیکنالوجی کی تازہ ترین خبروں سے متعلق ویب سائٹ DP review کے مطابق جاپانی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فنگر پرنٹس کے تعین کی ٹیکنالوجی ناقابل یقین حد تک ترقی کر چکی ہے۔ یہاں تک کہ یہ ٹیکنالوجی اسنیپ شاٹ یا سماجی رابطے کی کسی بھی دوسری ویب سائٹ پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے ذریعے کسی بھی شخص کے ہاتھوں یا انگلیوں کے نشانات کا تعین اور شناخت کرلینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی خبردار بھی کیا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اب وسیع پیمانے پر آسان شکل میں استعمال کے لیے دستیاب ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس کا سہرا اسمارٹ فون کے سر ہے جو انتہائی طاقت ور کیمروں سے لیس ہوتے ہیں۔ بعض تحقیق کار تو موبائل فون کے ذریعے 3 میٹر کی دوری سے لی گئی تصویر میں نظر آنے والے شخص کے فنگر پرنٹس کو کاپی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ فنگر پرنٹ تصویر میں واضح ہوں اور تصویر ایک مقررہ حجم اور کوالٹی کے ساتھ روشن جگہ پر لی گئی ہو

About BBC RECORD

Check Also

اسپین:کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 849 ہلاکتیں ، 9222 نئے کیسوں کی تصدیق

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسپین گذشتہ 24 گھنٹے کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے