وہائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے قبل.. اوباما کا اہلیہ کے لیے پیار رکشہ میں سوار ہو کر گئے

امریکی صدر باراک اوباما نے وہائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے سے تین روز قبل اپنی اہلیہ میشیل اوباما کی 53 ویں سال گرہ منائی۔
اوباما نے امریکی خاتون اول کے ساتھ ایک رومانوی تصویر کے جاری ہونے کے بعد اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ” جنوب سے آنے والی اس لڑکی کے نام جس نے اُس کردار کو خاص بنا کر ادا کیا جس کا اس سے مطالبہ بھی نہیں کیا گیا تھا۔ جنم دن مبارک ہو.. میشیل.. مجھے تم سے پیار ہے”۔
اس ٹوئیٹ کو 8 لاکھ سے زیادہ "لائکس” ملے جب کہ تقریبا 2.75 لاکھ مرتبہ ری ٹوئیٹ کیا گیا۔
میشیل اوباما 17 جنوری 1964 کو پیدا ہوئیں اور 1992 میں ان کی باراک اوباما سے شادی ہوئی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام ماليا اور ساشا ہیں۔
واضح رہے کہ میشیل اوباما امریکا کی پہلی افریقی نژاد خاتون اول شمار کی جاتی ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کوئٹہ صدیق اکبر ریلی میں دھماکہ 22 افراد جانبحق 35 زخمی

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندب نیوز ؛ کوئٹہ پریس کلب کے قریب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے