Protesters shout anti-Israeli slogans while they hold Palestinian flags as they demonstrate to mark "Quds (Jerusalem) Day" in the village of Diraz west of Manama, Bahrain, July 10, 2015. REUTERS/Hamad I Mohammed - RTX1JV5H

بحرین: تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر تین مجرم موت سے ہم کنار

بحرین میں تین مجرموں کو تین پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے موت سے ہم کنار کردیا گیا ہے۔
بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی بی این اے کے مطابق ایک فوجداری عدالت نے ان تینوں مجرموں کو مارچ 2014ء میں ایک بم حملے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی اور گذشتہ ہفتے عدالت عالیہ نے اس سزا کو برقرار رکھا تھا۔
اس بم حملے میں ایک اماراتی افسر سمیت تین پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔تینوں مجرموں کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے گولیوں سے اڑایا گیا ہے۔اس مقدمے میں ماخوذ سات اور مدعا علیہان کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
مقتول اماراتی افسر سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی فورس کا حصہ تھے۔ خلیجی فورس مارچ 2011ء سے بحرین میں تعینات ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

اسرائیلی انتہا پسندوں کی مجرمانہ لا پرواہی نے انہیں کرونا کی مصیبت میں ڈال دیا

Share this on WhatsAppاسرائیل میں انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صہیونیوں کی طرف سے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے