برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ

پاکستان کے جنوبی علاقوں میں موسم سرما نے اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا ہے، جہاں فورٹ منرو میں موسم کی پہلی برفباری ہوئی وہیں کراچی میں وقفے وقفے سے ہونی والی بارش نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔
طویل عرصے بعد فورٹ منرونے برف کی سفید چادر اوڑھی۔
* فورٹ منرو میں سرما کی پہلی برفباری
* پاکستان میں سردی کی لہر

جنوبی پنجاب کا مری فورٹ منرو
کوہ سلیمان کے پرفضا مقام فورٹ منرو نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو میں گزشتہ رات بارش کے بعد برف باری کا آغاز ہواجو کہ ساری رات وقفے وقفے سے جاری رہا اس وقت مقامی زرائع کے مطابق تین سے چار انچ تک برف پڑ چکی ہے اور مزید برف باری کا امکان بھی ہے

برفباری کا سلسلہ مری اور فورٹ منرو سے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔
بیورو چیف شبیر سدوزی کے مطابق طویل عرصے بعد ہونے والی برفباری سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور انھوں نے برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

About BBC RECORD

Check Also

کیا آپ بلوچی تھیریم یا بیسٹ آف بلوچستان کے بارے میں جانتے ہیں؟

Share this on WhatsAppپاکستان کے پسماندہ صوبہ بلوچستان کو کئی تاریخی حوالوں سے انتہائی اہمیت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے