Sukhoi Su-25 jet fighters perform during the International Army Games 2016, in Dubrovichi outside Ryazan, Russia, August 5, 2016. REUTERS/Maxim Shemetov - RTSL6CP

روسی فوجی طیارہ بحر اسود میں گر کر تباہ، 91 افراد سوار تھے

بی بی سی ریکارڈ کے مطابق روس کا ایک فوجی طیارہ کریسنوڈار ضلع کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 91 افراد سوار تھے۔

اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اتوار کے روز بتایا تھا کہ شام جانے والا ایک فوجی طیارہ جس پر 91 افراد سوار ہیں، سوچی شہر سے اڑان بھرنے کے بعد بحیرہ اسود پر سے گزرتے ہوئے ریڈار اسکرین سے غائب ہو گیا۔

وزارت دفاع کے کے مطابق Tu-154 ماڈل کے طیارے کی تلاش کے واسطے ریسکیو ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 5:40 منٹ پر اڑان بھری تھی اور وہ شام کے شہر لاذقیہ میں حمیمیم کے فضائی اڈے کی جانب جا ر ہا تھا۔ طیارے میں عسکری ماہرین اور 9 صحافیوں کے علاوہ فوج کے زیر انتظام الیگزنڈروف میوزیکل بینڈ کے ارکان بھی سوار تھے جو نئے سال کی آمد پر فوجی اڈے میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

روسی ایوان صدر کرملن کے ترجمان دمتری بیسکوف نے نیوز ایجنسیوں کو بتایا کہ صدر پوتن کو طیارے سے متعلق تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

روس ستمبر 2015 سے شامی عوام کی انقلابی تحریک کے خلاف بشار الاسد کی حکومت کی سپورٹ کر رہا ہے

About BBC RECORD

Check Also

اسپین:کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 849 ہلاکتیں ، 9222 نئے کیسوں کی تصدیق

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسپین گذشتہ 24 گھنٹے کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے