لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں؛ آپ ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں‘ الموڑا میں راہل گاندھی کا مودی پرنشانہ

انڈیا؍ اتراکھنڈ کے الموڑا میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے کہاکہ نوٹ بند ی سے غریب لوگوں پر زبردست چوٹ پڑی ہے۔نوٹ بند ی کی وجہ سے 100سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں، انہیں لوک سبھا میں یاد کرنا چاہیے تھا۔راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے جو سوال وزیر اعظم سے پوچھا تھا، اس کا انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ جہاں جمعرات کو راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے رویہ پر طنز کستے ہوئے غالب کا شعر پڑھا تھا، وہیں جمعہ کو انہوں نے بشیر بدر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ’لوگ ٹوٹ جاتے ہیں ایک گھر بنانے میں، ’آپ ترس نہیں کھاتے بستیاں جلانے میں‘۔اس سے پہلے جمعرات کو کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے یوپی کے بہرائچ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ان کے سوالات کے جواب دینے سے بچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ان سے دو تین سوالات پوچھے، جس کے جواب نہیں دئیے گئے،لیکن جو سوال پوچھ رہے تھے اس کا مذاق اڑایا گیا۔گاندھی نے یہ کہتے ہوئے مرزا غالب کا شعر پڑھا اور کہا ’ہر ایک بات پہ کہتے ہو کہ تو کیا ہے، تم ہی کہو کہ یہ اندازگفتگو کیا ہے‘۔وہیں وارانسی کے دورے پر گئے وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ’زلزلے‘والے بیان کا جواب دیا۔راہل گاندھی کا نام لیے بغیر مودی نے کہا کہ جب سے نوجوان لیڈر نے بولنا سیکھا اور بولنا شروع کیا ہے، میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔2009میں پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ اس پیکٹ میں کیا ہے، اب پتہ چلا ہے، اگر وہ نہ بولتے تو زلزلے آ جاتا، ملک کو اتنا بڑا زلزلہ جھیلنا پڑتا کہ 10سالوں تک بھی ملک اس سے باہر نہیں نکل پاتا، اچھا ہے، انہوں نے بولنا شروع کردیا ہے، اب زلزلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی ایجنسی ’سی بی آئی‘ کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر پر چھاپے

Share this on WhatsAppبھارت کی وفاقی تفتیشی ایجنسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غیر ملکی مالی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے