Sevil Shhaideh is sworn in for the position of minister for regional administration and public administration, in Bucharest, Romania, May 20, 2015. Picture taken May 20, 2015. Inquam Photos/Ovidiu Micsik/via REUTERS ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. EDITORIAL USE ONLY. ROMANIA OUT. NO COMMERCIAL OR EDITORIAL SALES IN ROMANIA.

شامی کی اہلیہ مسلم خاتون رومانیہ کی نئی وزیراعظم ہوں گی!

رومانیہ میں ایک ماہر اقتصادیات خاتون ملک کی وزیراعظم بننے سے دو قدم کی دوری پر ہیں۔وہ رومانیہ کی پہلی خاتون اور مسلم وزیراعظم ہوں گی۔
رومانیہ کی دائیں بازو کی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے چئیرمین لیویو ڈرجنیا نے بدھ کے روز سویل شیدہ کو وزیراعظم نامزد کیا ہے۔اس جماعت نے 11 دسمبر کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کی تھی لیکن وہ حکومت بنانے کے لیے درکار واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
باون سالہ شیدہ اس جماعت کی رکن ہیں لیکن انھوں نے عام انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔وہ رومانیہ میں کوئی بہت زیادہ معروف سیاست دان بھی نہیں ہیں۔ وہ سنہ 2015ء میں چھے ماہ کے لیے علاقائی ترقی کی وزیر رہی تھیں۔اس وقت وہ اس وزارت میں ایک عہدہ دار کے طور پر کام کررہی ہیں۔
انھوں نے سنہ 2011ء میں شام کے شہر اللذاقیہ سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت اکرم شہیدہ سے شادی کی تھی۔
رومانیہ کے صدر کلاز لوہینس سیاسی لیڈروں کے ساتھ وزیراعظم کی نامزدگی کے لیے صلاح مشورے کررہے ہیں۔اگر سویل شیدہ کو صدر وزیراعظم نامزد کرتے ہیں اور پارلیمان بھی ان کے نام کی منظوری دے دیتی ہے تو وہ ملک کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم ہوں گی۔
سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈریجنا بہ ذات خود وزیراعظم نہیں بن سکتے ہیں کیونکہ انھیں اپریل 2016ء میں الیکشن فراڈ کے الزام میں ماخوذ قراردیا گیا تھا۔انھوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خلاف فرد جرم کو غیر منصفانہ قرار دیا تھا اور کہا تھا جس قانون کے تحت انھیں وزیراعظم بننے سے روکا جارہا ہے ،وہ بالکل غیر آئینی ہے۔نئی پارلیمان سنہ 2001ء سے نافذ اس قانون کو تبدیل کرسکتی ہے۔اس قانون کے تحت کسی جرم میں ماخوذ کیا جانے والا شخص وزارت کے منصب پر فائز نہیں ہوسکتا۔
ڈرجنیا بدھ کو پارلیمان کے اسپیکر منتخب ہوگئے تھے اور سینیٹ کے سابق اسپیکر کالن پوپسکیو ٹاریسنیو دوبارہ منتخب ہوگئے تھے۔ پارٹی کے سربراہ کی حیثیت سے نئی حکومت میں ان کا اثرورسوخ برقرار رہے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

ترکی کو F 35 امریکی طیاروں کی فروخت بند، ترک ہواباز بیدخل

Share this on WhatsAppامریکا نے کہا ہے کہ وہ ترکی کو ایف – 35 طرز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے