سعودی فورسزنے یمنی باغیوں کا سرحد پار سے حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز نے ساحلی علاقے نجران میں مرکز سقام کے قریب سرحد پار سے یمنی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدرعلی عبد اللہ صالح کے وفاداروں نے بدھ کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی مگر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کے دوران دشمن کو بھگا دیا۔
بی بی سی ریکارڈ کے مطابق سعودی فوج اور یمنی باغیوں کے درمیان جھڑپ تین گھنٹے تک جاری رہی۔ سرحد پر تعینات سعودی فورسز نے مانیٹرنگ کے دوران پتا چلایا کہ یمنی باغی دہشت گرد سعودی عرب کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس پر سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور توپیں فوری حرکت میں آئیں اور یمنی باغیوں کو سرحد عبورکرنے سے قبل ہی بھاگ جانے پر مجبور کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔
’بی بی سی ریکارڈ‘ کے ذرائع کے مطابق جھڑپ میں دسیوں یمنی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں ایک اہم حوثی کمانڈر بھی شامل ہے۔ گولہ باری سے یمنی باغیوں کے راکٹ لانچنگ اڈے اور اسلحہ وگولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

ولادی میر پیوٹن 2036 تک روس کے صدر منتخب

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ ماسکو روس کے عوام نے ولادی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے