کسی کو کراچی کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں قیام امن کے لیے بھرپور عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرقائد میں بے پناہ قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے ہم کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ بی بی سی ریکارڈ کے مطابق بدھ کے صبح کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے پرائم منسٹر ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنیکی حکمت عملی پرغور کیا گیا جب کہ کراچی میں اہم شخصیات اور سرکاری اداروں کی سیکورٹی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کیامن کیلییہم نے بہت قربانیاں دیں ہیں ہم کسی کوکراچی کاامن تباہ کرنینہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پچھلی ایپکس کمیٹی کی محنت سیٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوا ہم نے تمام اداروں کی کوآرڈی نیشن کو بہترکیا جب کہ امید ہے آپریشن کے اچھے نتائج نکلیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے، آئی ایس پی آر

Share this on WhatsAppراولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے