میکسیکو سٹی: آتش بازی کی مارکیٹ میں دھماکے، 29افراد ہلاک

میکسیکو سٹی میکسیکو میں آتش بازی کی مارکیٹ میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے اور دھماکے سے انتیس افراد ہلاک جبکہ ستر سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بلالی گئی۔تفصیلات کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے ٹلٹیک میں سین پیبلٹو مارکیٹ میں آتش بازی کا سامان دھماکوں سے پھٹ گیا۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔ دھماکوں کے بعد شہر پر دھوئیں کے بادل چھا گئے اور مارکیٹ میں درجنوں اسٹالز جل کر راکھ ہو گئے۔دھماکوں سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ سے جھلسنے والوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں شدید جھلس جانے والے باپ بیٹے کو ہیلی کاپٹر میں اسپتال لے جانا پڑا۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ بعض افراد کا جسم نوے فیصد تک جھلس گیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کیا گیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے وہ حادثے کی جگہ سے تین میل دور رہیں۔ آگے آنا ان کے لیے خطرناک ہوگا۔ دو ہزار پانچ اور دوہزار چھ میں بھی اسی مارکیٹ میں آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں جن میں درجنوں دکانیں راکھ کا ڈھیربن گئی تھیں

About BBC RECORD

Check Also

امریکی وزارت خزانہ حزب اللہ کی مقرب شخصیات پر پابندیاں عائد کر رہی ہے

Share this on WhatsAppامریکی وزارت خزانہ اُن لبنانیوں پر پابندیاں عائد کر دے گی جن ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے