Pakistani Christian attend Christmas prayers at the Fatima Church in Islamabad on December 25, 2015. Christians make up around 1.6 percent of Pakistan's overwhelmingly Muslim population, with large settlements across major cities and around 60,000 in Islamabad. AFP PHOTO / Farooq NAEEM

سال نوآمد اور کرسمس پر بڑے پیمانے پر دہشتگردی کا خطرہ

لندن نئے سال کی آمد اور کرسمس کے موقع پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد برطانیہ سمیت یورپ بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال نوآمد اور کرسمس کی تیاریاں جہاں عروج پر جاری ہیں، وہیں برطانیہ میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ بھر میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، تخریب کاری کے امکانات انتہائی خطرناک حد تک موجود ہیں۔برطانیہ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بڑی گاڑیوں کو دہشت گردی میں استعمال کیا جا سکتا ہے، برطانیہ کے شہری اپنے گرد و نواح پر نظر رکھیں، معمولی سی مشکوک سرگرمی کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

ممبئی ’’مودی سے آزادی‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

Share this on WhatsAppممبئی: بھارت کے متنازع شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف ممبئی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے