Philippine President Rodrigo Duterte speaks during a visit in Tarlac city in northern Philippines December 11, 2016. Picture taken December 11, 2016. REUTERS/Czar Dancel - RTX2V42D

ہمیں آپ کی رقم کی ضرورت نہیں:فلپائنی صدر کا امریکا کو ‘خدا حافظ’

فلسطینی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹ نے امریکا کو خدا حافظ کہتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمیں آپ کی رقم کی ضرورت نہیں ہے”۔انھوں نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ فلپائن میں امریکی فوجیوں کی جنگی مشقوں کے لیے تعیناتی اور فوجی سازوسامان یہاں لانے سے متعلق سمجھوتے کی تنسیخ کو تیار ہوجائے۔
البتہ انھوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔انھوں نے کہا:” میں آپ کا چہرہ پسند کرتا ہوں ،یہ میرے چہرے ہی کی طرح ہے۔جی جناب صدر،ہم ہمشکل ہیں اور ایک ہی جیسے خدوخال کے حامل لوگ اکٹھے ہوسکتے ہیں”۔
انھوں نے ہفتے کے روز کمبوڈیا اور سنگاپور کے دورے سے واپسی پر نیوز کانفرنس میں امریکا کی موجودہ اوباما انتظامیہ سے مخاطب ہو کر کہا:”ہمیں آپ کی ضرورت نہیں ہے۔فلپائن سے نکلنے کی تیاری کریں اور فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق سمجھوتے کی تنسیخ کے لیے بھی تیار ہوجائیں”۔
واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے فلپائنی صدر کو منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کی اطلاعات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکا اور فلپائن کے درمیان ”وزٹنگ فورسز ایگری منٹ” (وی ایف اے) کے نام سے فوجی سمجھوتا 1998ء میں طے پایا تھا۔اس کے تحت فلپائن میں ہزاروں امریکی فوجیوں کو مشقوں اور انسانی امدادی کارروائیوں کے لیے باری باری تعینات رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔
صدر ڈیوٹرٹ نے کہا:” خدا حافظ امریکا اوراب ان پروٹو کولز پر کام کیا جائے ،جن کے تحت آپ بالآخر فلپائن سے باہر چلے جائیں گے”۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اور فوجی سمجھوتے کا جائزہ لینے کے بعد جلد کسی بھی دن اپنے فیصلے کا اعلان کردیں گے۔
امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر تنقید کے بعد فلپائنی صدر نے اب چین کا رُخ کر لیا ہے۔انھوں نے بی بی سی ریکارڈ سے گفتگو میں بھی اس جانب اشارہ کیا ہے اور کہا کہ ”ہمیں (امریکی) رقم کی ضرورت نہیں ہے۔چین یہ رقم مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔جنوب مشرقی ایشیا کی سیاست اب تبدیل ہورہی ہے

About BBC RECORD

Check Also

سعودی اتحاد بدترین جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، سربراہ انصار للہ

Share this on WhatsAppصنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے