امریکی بحریہ کے بینڈ کا "ٹوٹی پھوٹی عربی میں” مصر کے لیے گیت

قاہرہ میں امریکی سفارت خانے نے حال ہی میں امریکی بحریہ کے میوزیکل بینڈ کی وڈیو جاری کی جس کے بعد یہ وڈیو ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا میں گردش میں آ گئی ہے۔
22 نومبر کو منعقدہ ایونٹ کی وڈیو میں مذکورہ بینڈ کے ارکان اپنی سرکاری فوجی وردیوں میں مشہور عربی گیت "فيہا حاجہ حلوہ” گاتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ گیت مصری اداکارہ ریہام عبدالحکیم کی فلم "عسل اسود” کا ہے۔
نیچے دی گئی وڈیو اصل گیت کی ہے :
امریکی بحریہ کے ارکان بے لطف عربی لہجے میں اپنے طور گانے کے بول ادا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
گروپ میں پیانو بجانے والی خاتون کا کہنا ہے کہ یہ گیت مصر میں ہر جگہ جمال اور ثقافت کی نمائندگی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس گیت کو کیوں چُنا گیا۔ تاہم بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ گیت نومبر میں مصری ذمے داران کے ایک گروپ کے دورہ امریکا کے دوران ریلیز ہوا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

لبنان کو دی جانے والی 105 ملین ڈالر کی امداد کا مستقبل کیا ہوگا؟

Share this on WhatsAppلبنان میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم سعد حریری کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے