نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو اپنا کر دنیا وآخرت میں سرخروہو سکتے ہیں‘ شوبزشخصیات

لاہور شوبزشخصیات نے کہا ہے کہ نبی آخری الزمان حضر ت محمد ﷺ کسی خاص کنبہ ،قوم یا ملک کیلئے رحمت بن کر نہیں آئے بلکہ آپ ؐتمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ،پیارے نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی حیات مبارکہ بنی نوح انسان کیلئے مشعل راہ ہے ۔سینئر اداکار قوی خان ، شبیر جان ، فیصل قریشی، نبیل ، ثناء جاوید،زارا اکبر، سائرہ نسیم نے عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے امتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہمیں اپنے کردار پر بھی نظر دوڑانی ہو گی کیا ہم اپنے نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ ﷺ یتیموں اور غریبوں کے لئے سہار ا بنے ۔آپ ﷺ کی ذات گرامی سراپا رحمت ہے ۔ اگرہم اپنا احتساب کریں تو کیا ہم آج مسکینوں ، محتاجوں، بیواؤں کی اس طرح مدد کررہے ہیں جس طرح ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمد ﷺ نے حکم فرمایاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نبی کریم حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستے کو اپنا کرنہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی سرخروہو سکتے ہیں

About BBC RECORD

Check Also

کچھ وزراء ذاتی مفاد کو حکومتی مفاد پر ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم برہم

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد وزیراعظم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے