پاکستان کی استنبول دھماکوں کی مذمت ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد پاکستان نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے دہشتگردانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ٗ یقین ہے ترکی کے امن ٗ استحکام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا کہ ہم استنبول میں ہونے والے دہشتگردانہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں جن میں 27پولیس اہلکار وں اوردو شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور 167زخمی ہوئے ۔بیان کے مطابق پاکستان دہشتگردی کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے ٗ ہماری دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں ہم ترکی کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس اعتماد کا عادہ کرتے ہیں کہ ترکی کے امن ٗ استحکام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ہمیں کوئی شعبہ نہیں کہ ترکی کے برادر عوام دہشتگردی کی لعنت کو اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ فیصلہ کن شکست سے دو چار کرینگے اور امن سلامتی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رہیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے ۔

About BBC RECORD

Check Also

چین ؛ جنگلات میں خوفناک آگ بجھانے کے دوران 19 اہلکار جھلس کر ہلاک

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ بیجنگ چین کے جنگلات میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے