پاکستان پیپلزپارٹی کی صورت میں آج بھی ملک کی سب سے بڑی عوامی پارٹی ہے

راولاکوٹ نصف صدی قبل بنائی جانے والی پاکستان پیپلزپارٹی کا نظریہ پانچ عشروں کے بعد بھی پاکستان کے اکثریتی عوام کا مقبول نظریہ ہے ، 1967میں پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے ذولفقار علی بھٹو نے غریب عوام کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا جو غریب و محروم عوام محنت کش طبقے اقلیتوں ،نوجوانوں اور خواتین کی ٹھوس آواز بنا اور پاکستان پیپلزپارٹی کی صورت میں آج بھی ملک کی سب سے بڑی عوامی پارٹی ہے جس کی قیادت و کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اسٹیٹس کو کی حامل قوتوں کی بالا دستی تسلیم کرنے سے انکار کردیا ،ان خیالات کا اظہار مقررین نے یہان مقامی ہوٹل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے 49ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی رہنما سردار لطیف خان سابق مشیر حکومت سردار عظیم خان، سابق تحصیل صدر سردار اعجاز صدیقی ،پی ایس ایف کے مرکزی رہنما سردار اطیب ارشاد،سابق سینئر وائس چےئر مین سردا ر آصف اعظم، سابق پولیٹیکل سیکرٹری عمران ظریف، سینئر رہنما سردار عاقی خان،سابق یونیورسٹی آف پونچھ کے صدر سنان عزیز، یونیورسٹی آف پونچھ کے رہنما راجہ شہر یار احمد ، امجد خالق ، ریحان سلیم ، ولید عارف و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اور یوم تاسیس تقریب کا انعقاد پی ایس ایف یونیورسٹی آف پونچھ کے زیر اہتمام کیاگیا۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستانی وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

Share this on WhatsAppبی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ کولمبو پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے