سعودی عرب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ؟

سعودی عرب میں وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ 2015 میں مملکت میں ایڈز کے 1191 نئے کیس سامنے آئے جن میں 436 سعودی اور 755 غیر سعودی شہری تھے۔ گزشتہ برس ریکارڈ کی جانے والی سعودی شہریوں کی تعداد میں کمی آئی۔

وزارت صحت کے مطابق 1984 کے آغاز 2015 کے اختتام تک مملکت میں ایڈز سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 22952 رہی جن میں 6770 سعودی اور 16182 غیر سعودی شہری ہیں۔

وزارت صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب نے اس مرض کے حوالے سے حفاظتی اور علاج کی اعلی درجے کی خدمات فراہم کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

مملکت میں ایڈز کے مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی طبی مراکز کی تعداد 11 ہوچکی ہے جو ریاض ، جدہ ، مکہ ، طائف ، عسیر ، جازان ، دمام اور مدینہ منورہ میں قائم ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

لیبیا سمٹ، لیبیا میں امن کی نئی امید

Share this on WhatsAppجرمنی میں لیبیا میں قیام امن کے حوالے سے منعقد ہوئی بین ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے