سعودی عرب : قطیف میں دہشت گردی کے 3 مجرموں کو سزائے موت

ریاض میں فوجداری سے متعلق خصوصی عدالت نے بدھ کے روز قطیف میں دہشت گردی کے مجرم ٹھہرائے جانے والے تین افراد کے خلاف تعزیرات کے تحت ابتدائی طور پر سزائے موت کا فیصلہ جاری کیا ہے جب کہ چوتھے شخص کو 12 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں ایک شدت پسند گروپ میں شامل تین مجرموں پر متعدد الزامات عائد کیے گئے۔ ان میں حکمراں کے خلاف مسلح ہو کر باہر نکلنا ، سکیورٹی گشت پر مامور سکیورٹی اہل کاروں پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے متعدد واقعات میں شرکت اور جیل کی عمارت پر فائرنگ کرنا شامل ہے۔

علاوہ ازیں عدالت نے تینوں ملزمان کو خودکار اسلحے کی اسمگلنگ اور ہتھیار استعمال کرنے کی تربیت حاصل کرنے کے سلسلے میں بھی مجرم قرار دیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈیرہ غازی خان میں چھپے جرائم پیشہ افراد پر پروگرام خفیہ رپورٹ شبیر خان سدوزئی کیساتھ 27 جون ہفتہ شام 8 بجے فیس بک پر لائیو

Share this on WhatsAppFollow @cmsvoteup Share on TwitterShare on FacebookShare on Google+ Share this on ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے