ٹرمپ کی انتخابی مہم میں دراندازی کرنے والے 3 ایرانی

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکا میں "نایاک” کے نام سے معروف ایرانی لوبی کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کس طرح اس لوبی نے ہیلری کلنٹن کی جیت پر بازی لگائی اور صدارتی دوڑ کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کر کے ایرانی وزارت خارجہ کو شرمندگی میں ڈال دیا۔
اس کے علاوہ تین ایرانی خود کو مشرق وسطی کے امور کا مشیر ثابت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں دراندازی میں کامیاب ہو گئے۔ اس بات کا انکشاف مذکورہ تین ایرانیوں میں سے ایک شخصیت ہشنک نعمت زادہ نے اتوار کے روز لندن میں "کیہان ٹی وی” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔
ایرانی نژاد امریکی شہری ہشنک نعمت زادہ نے، جو امریکا میں پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہیں، بتایا کہ انہوں نے ریاست نیویارک میں بلدیاتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے ساتھ اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں نعمت زادہ کا انتخاب ان 25 افراد میں سے کر لیا گیا جو مشرق وسطی کے امور پر مشاورت کے لیے امیدوار تھے۔
اس کے بعد وہ ایک دوسرے ایرانی حسین خرم کے شانہ بشانہ مشاورتی ٹیم کے ساتھ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے اعلان تک کام کرتے رہے۔
نعمت زادہ نے مزید بتایا کہ وہ حسین خرم کی ہدایت پر مشاورتی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔ حسین خرم کو توقع تھی کہ وہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے واسطے مالی رقوم جمع کرنے کے سلسلے میں اپنی بھرپور سرگرمی کے سبب نئی امریکی حکومت میں کوئی منصب پالیں گے۔
دونوں شخصیات نیوکلیئر معاہدے سے دست برداری کی مخالف
نعمت زادہ کے مطابق 15 افراد پر مشتمل مشاورتی ٹیم میں ان کے اور حسین خرم کے سوا بقیہ تمام ارکان نے ٹرمپ کو باور کرایا کہ تہران اور چھ بڑے ممالک کے درمیان طے شدہ نیوکلیئر معاہدے سے دست بردار ہونا چاہیے۔ تاہم دونوں ایرانی ارکان کے خیال میں معاہدے سے مکمل طور دست بردار ہونے کے بجائے اس میں ترمیم کی جانی چاہیے۔
نعمت زادہ نے انکشاف کیا کہ ایرانی نژاد ایک تیسرا امریکی شہری ڈیوڈ پیمان نو منتخب صدر کی ٹیم کے ساتھ براہ راست کام کر رہا ہے۔ انہوں نے پیمان کے بارے میں بتایا کہ وہ ٹرمپ کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی سے پہلے سے ٹرمپ کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ نعمت زادہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیمان کو انتظامی امور اور عطیات جمع کرنے کے حوالے سے نئی حکومت میں ذمے داری سونپی جائے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی ایجنسی ’سی بی آئی‘ کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفاتر پر چھاپے

Share this on WhatsAppبھارت کی وفاقی تفتیشی ایجنسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر غیر ملکی مالی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے