جنرل کیمارس حیدری ایران کی بری فوج کے نئے سربراہ مقرر

ایرانی فوج کی زمینی فورسز کے نئے سربراہ52سالہ جنرل حیدری اس سے پہلے زمینی افواج کے قائم مقام کمانڈر تھے
تہران ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل کیمارس حیدری کو ملک کی بری فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ایرانی فوج کی زمینی فورسز کے نئے سربراہ52سالہ جنرل حیدری اس سے پہلے زمینی افواج کے قائم مقام کمانڈر تھے۔وہ اپنی نوجوانی میں 1980سے 1988 تک لڑی گئی ایران ، عراق جنگ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے بری افواج کے سابق سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان کو قومی آرمی کا قائم مقام کمانڈر مقرر کیا ہے۔ وہ اپنے سابقہ عہدے پر سات سال تک فائز رہے تھے۔واضح رہے کہ ایران کی نیشنل آرمی اور ایلیٹ پاسداران انقلاب کی اپنی الگ الگ فضائی ،بحری اور بری افواج ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

ڈی آئی خان میں پولیس ٹیم پر فائرنگ سے اہلکار شہید

Share this on WhatsApp Share on FacebookShare on TwitterShare on Google+ Share this on WhatsApp

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے