سکھر: تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

سکھر میں انڈس بائی پاس کے قریب تیز رفتار کوچ 3 موٹر سائیکلوں پر چڑھ گئی ،حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے،کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔سکھر میں انڈس بائی پاس پر ڈریہہ کے قریب تیز رفتار کوچ نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا ،جس سے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی۔لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ مزید 2زخمی راستے میں دم توڑ گئے۔ایک زخمی کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں ہے۔پولیس نے کوچ کو تحویل میں لیلیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

امرتسر: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے بل بورڈز لگا دیے گئے۔

Share this on WhatsAppFollow @cmsvoteup Share on FacebookShare on TwitterShare on Google+ Share this on ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے