جعلی شناختی کارڈ کیس ، نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عماد خان گرفتار

اسلام آباد ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے شربت گلہ کیس میں نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر عماد خان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جعلی شناختی کارڈ کیس میں نامزد ملزم نادرا کا سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیس رجسٹرڈ ہونے کے بعد سے روپوش تھا ، ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔جعلی شناختی کارڈ کیس میں نادرا کے دو ملازمین پہلے ہی ضمانت حاصل کر چکے ہیں جبکہ ان کے بیانات کے بعد سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنانے پر افغان خاتون شربت گلہ کو حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد امریکہ اور افغانستان کی جانب سے خاتون کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق افغان خاتون کو اعتراف جرم پر پندرہ روز قید اور ایک لاکھ دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی تھی۔شربت گلہ کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ، افغان صدر کی جانب سے شربت گلہ کو ایک مکان بھی تحفے میں دیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے بھی کورونا ٹیسٹ کرا لیا ہے۔

Share this on WhatsAppFollow @cmsvoteup Share on TwitterShare on FacebookShare on Google+ Share this on ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے