انتخابات صاف اورشفاف ہوئے، میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بڑھاوا نہ دے، ٹرمپ

واشنگٹن نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں جاری مظاہروں پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات صاف اورشفاف ہوئے، میڈیاپیشہ ور مظاہرین کو بڑھاوا نہ دے۔نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے موجودہ صورتحال پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکا میں شفاف انتخابات کے بعد میڈیا کی جانب سے مظاہروں کو نمایاں کرنا ناانصافی ہے۔ٹرمپ نے مظاہرین کو پیشہ ور قرار دیا اور کہا کہ میڈیا نے انھیں اشتعال دلایا ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کیصدر منتخب ہونے کے بعد سیاحتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شہروں میں مظاہرین ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’’ میرا صدرنہیں ’’ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واشنگٹن، اوک لینڈ، شکاگو، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، ڈینور بوسٹن ، برکلے سمیت دیگر شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر ہیں ۔فلاڈیلفیا میں مظاہرین سٹی ہال کے قریب جمع ہوئے اور انھوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر ‘ہمارا صدر نہیں’، ‘امریکہ کو سب کے لیے محفوظ بناؤ’ جیسے نعرے درج تھے۔نیویارک اور شگاگو میں بھی ہزاروں مظاہرین ٹرمپ ٹاور کے گرد جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اسی طرح ہی مین ہیٹن میں ٹرمپ ٹاور کے باہر ایک ہزار کے قریب افراد نے جمع ہوکر ٹرمپ کی بنائی گئی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹس کی امیدوارہیلری کلنٹن کوحیرت ناک شکست دے کر امریکا کے صدرمنتخب ہوئے ہیں

About BBC RECORD

Check Also

"بیوقوف نہ بنیں:ٹرمپ کا مقصد ہماری صحت کا تحفظ نہیں”

Share this on WhatsAppصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں بغیر دستاویز سرحد پار کرکے داخل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے