سیف سٹیز اتھارٹی ٹیچنگ ہسپتالوں کا سکیورٹی آڈٹ کرے گی

لاہور سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ سرکار ی ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کی سیکورٹی فول پروف بنانے میں سیف سٹیز اتھارٹی محکمہ کو تکنیکی تعاون فراہم کرے گی اورہسپتالوں کی سیکورٹی کا نظام جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان کے ساتھ گزشتہ رات ملاقات کے بعد بتائی ۔ سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے بتایا کہ ہسپتالوں کی سیکورٹی کے لیے کنٹرول روم اور ریمورٹ ڈیٹا سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے ماہرین فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتالوں کا سیکورٹی آڈٹ شروع کریں گے۔ اور اُن کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں حکمت عملی تشکیل دے کر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ نجم احمد شاہ نے مزید بتایا کہ ہسپتالوں کی سیکورٹی کے کنٹرول روم کا رابطہ ریپڈ رسپانس فورس کے ساتھ ہوگا جو ضرورت پڑنے پر فوری طور پر حرکت میں آئے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر کی مریم نواز سے ملاقات

Share this on WhatsAppلاہور: امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے جاتی امرا میں جاکر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے