سفارتکاری کی آڑ میں راکے3 بھارتی ایجنٹ ملک سے بے دخل 5آج روانہ

اسلام آبادسفارتکاری کی آڑ میں راکے ایجنٹ 3 بھارتی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا گیا جب کہ دیگر 5 واہگہ کے راستے (آج) بدھ کو واپس بھیجے جائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی اسٹاف کے روپ میں پاکستان میں تخریب کاری کرنے والے 8 بھارتی سفارت کاروں میں سے 3 کو ملک سے بے دخل کردیا گیا ہے ٗ دیگر 5 واہگہ کے راستے (آج) بدھ کو واپس بھیجے جائیں گے، ذرائع کے مطابق بھارتی اہلکاروں کو صبح 9 بجے اسلام آباد سے پرواز ای کے 613 کے ذریعہ براستہ دبئی واپس روانہ کیا گیا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے آٹھوں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔پاکستان کی جانب سے جن بھارتی سفارت کاروں کو پاپسندیدہ قرار دیا گیا ان میں راجیش کمار اگنی ہوتری، بلبیر سنگھ،انوراگ سنگھ،امر دیپ سنگھ بھٹی،دھرمیندرا،وجے کمار ورما،مادھون نندا کمار،جیا بالن شامل ہیں جو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے گزشتہ ہفتے پریس بریفنگ میں پاکستان میں موجود 8 بھارتی سفارتکاروں کی تفصیلات جاری کی تھیں اور کہا تھا کہ متعدد بھارتی سفارتکار اور عملے کے ارکان بھارتی خفیہ ایجنسی را اور آئی بی سے روابط رکھتے ہیں اور سفارتی اسائنمنٹ کی آڑ میں پاکستان میں دہشت گردوں سے رابطے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ را اور آئی بی کے مبینہ ارکان مشتبہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑوں کو استعمال کرنے، ملک میں فرقہ واریت پھیلانے اور بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں بے امنی پھیلانے کے میں مصروف تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پوراکردیا ؛عثمان بزدار

Share this on WhatsAppبندیا اسحاق بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ لاہور وزیر اعلی پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے