ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر فائرنگ کررہا ہے‘نورالباری

راولپنڈی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے نکیال ،کریلہ،کیل سمیت سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور سول آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر فائرنگ کررہا ہے ،گلگت بلتستان کا یوم آزادی اہل گلگت بلتستان کو مبارک لیکن حقیقی آزادی کا جشن اس وقت منائیں گے جب پورا کشمیر آزاد ہو گا ،حکومت آزاد کشمیر مہاجرین کے نام پر فنڈز جو گذشتہ حکومت نے خرد برد کیے ان کی تحقیقات کرے حکومت مہاجرین کے حلقوں میں فنڈز کا ایسا طریقہ کار واضع کرے جو مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہو نہ کہ کرپشن کی نذر ہو ان خیالات کااظہار انہوں نے ایبٹ آباد سے آئے ہوئے مہاجرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مہاجرین کے حلقوں میں سکیموں کے طریقہ کار اور فنڈز کے استعمال کے لیے شفاف نظام بنایا جائے ،آڈٹ اور نگرانی کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے سکیمیں گرؤنڈ پر لگنے کے بجائے کرپشن کی نذر ہو تی ہیں ،سابقہ حکومت نے محکمہ لوکل گورنمنٹ راولپنڈی میں ایک دفتر قائم کیا جس میں دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بٹھائے مگر وہ بھی ناکام رہے مہاجرین کے حلقوں میں پورے سسٹم کو از سر نو تشکیل دینے کی ضرورت ہے سکیموں کی تیاری میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے کردار کو موثر بنایا جائے سب کچھ ایم ایل اے کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے ،گذشتہ دور میں جو سکیموں کا اجراء ہوا ہے پلاٹوں کی الائٹمنٹ ہوئی ہے اور بحالی سکیموں کی خریداری پانی اور گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں جن کا کوئی ثبوت بھی نہیں ہے ان کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے جو تفصیلی آڈٹ کرے اور کرپشن میں ملوث ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچائے ،انہوں نے کہا کہ سٹیٹ سبجیکٹ کے اجراء کے اندر جو گھپلے ہوئے ہیں جعلی سٹیٹ سبجیکٹ جاری ہوئے باالخصوص مظفرآباد سے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ،زلزلہ میں ریکارڈ ضائع ہونے کے حوالے سے جعلی سٹیٹ سجیکٹ کا بہانہ بنایا جا رہا ہے کہ تصدیق نا ممکن ہو گئی ایسے مشکوک اور جعلی سٹیٹ سبجیکٹ منسوخ کر کے از سر نو ثبوتوں کے ساتھ سٹیٹ سبجیکٹ جاری ہونے چاہیے ،سٹیٹ سبجیکٹ ایم ایل اے کی صوابدید پر نہ چھوڑا جائے چونکہ وہ اپنے ووٹرز میں اضافے کے لیے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ جاری کرواتا ہے اس کے لیے بھی ایک نظام بنانے کی ضرورت ہے ۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کی خفیہ ایجنسی کورونا کا مقابلہ کیسے کر رہی ہے؟

Share this on WhatsAppڈاکٹر ذولفقارکاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز؛ اسلام آباد انٹیلی جنس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے