عبدالرشید ترابی نے برطانیہ کے اندر بھرپور انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا

راولپنڈی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی برطانیہ کے کامیاب دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گئے ،ذرائع کے مطابق عبدالرشید ترابی 1996ء سے 2001تک ممبر اسمبلی رہے اس کے بعد پہلی مرتبہ با حیثیت ممبر اسمبلی برطانیہ کا کشمیر کی تازہ تریں صورت حال کے حوالے سے دورہ کیا جو کامیاب رہا ،کل جماعتی بین الاقوامی کشمیر رابطہ کمیٹی کی دعوت پر عبدالرشید ترابی نے برطانیہ کے اندر بھرپور انداز سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ،برطانیہ کے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ممبران اسمبلی کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال اور ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر جا کر کشمیر کی یاداشت پیش کی،پورے برطانیہ کی سٹی کونسلز کا ایک کنونشن برمنگھم میں کیا جس میں برطانیہ کے تمام شہروں کے کونسلرز نے شرکت کی ان کونسلرز کو کشمیر کی تازہ ترین اور بھارتی مظالم سے ان کو آگاہ کیا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخ ساز مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بھارتی مظالم اجاگر کیے برطانیہ کے تاریخی شہر اکسفورڈ سٹی کونسل میں جا کر کونسلرز سے خطاب کیا اور ان کو کشمیر کے حوالے سے بریف کیا ،آکسفورڈ سٹی کونسل نے کشمیر پر قرارداد منظور کی جس کی تحسین کی اور مطالبہ کیا کہ یہ برطانیہ کی دیگر کونسلز کے لیے ایک نظیر ہے اس کو سامنے رکھتے ہوئے برطانیہ کی دیگر کونسلز بھی اس طرح کی کشمیر پر قراردادیں منظور کریں اسی طرح لوٹن سٹی کونسل،بولٹن سٹی کونسل سمیت دیگر کونسلز میں خطاب کیا ،میڈیا کے ذریعے برطانوی عوام تک کشمیریوں کی آواز پہنچائی اہل دانش اور کشمیریوں سے ملاقاتیں کر کے ان کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اس دورے کے فوری جو اثرات سامنے آئے ہیں اس میں برطانیہ نے مقبوضہ کشمیر کے اندر فیکٹ فائینڈنگ مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث لایا گیا ہے ،عبدالرشید ترابی نے بھرپور انداز سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جس سے مقبوضہ کشمیرمیں حوصلے کا پیغام ملا ہے اور برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کی حمایت کریں گے اور کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کے حوالے سے ان کے ساتھ ہیں

About BBC RECORD

Check Also

مسلم ممالک باجماعت نماز پر پابندی لگا سکتے ہیں، جامعہ الازہر مصر

Share this on WhatsAppڈاکٹر زولفقار کاظمی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے