بھارتی خفیہ ادارہ ملک کے مختلف شہروں کے ایئر پورٹس پر دہشتگردی کی کارروائی کرسکتی ہے،خفیہ رپورٹ

لاہورحساس اداروں کی جانب سے پولیس اور ایئر پورٹ حکام سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیرا کے دہشت گرد صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں موجود ایئر پورٹس پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں، دہشتگرد کارروائی کیلیے ریموٹ کنٹرول بم استعمال کرسکتے ہیں۔حساس اداروں کی طرف سے پولیس، ائیر پورٹ حکام، اسپیشل برانچ سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ دہشت گرد صوبائی دارالحکومت لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان سمیت ملک کے کسی بھی ائیر پورٹ پر دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد کارروائی کیلیے ٹائم بم استعمال کرسکتے ہیں، دہشت گرد ایئر پورٹ کے ساتھ پبلک مقامات، مساجد، امام بارگاہوں، بس اسٹینڈ اور دیگر پبلک مقامات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، حساس اداروں نے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ سمیت شہر کے اہم مقامات کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا جائے

About BBC RECORD

Check Also

افطار ڈنر پر حکومت کے خلاف احتجاج پر مشاورت

Share this on WhatsAppشمع عادل بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ( لاہور ) حکومت ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے