کوئٹہ دھماکے کی مذمت،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،امریکا

واشنگٹن امریکا نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے پر دکھ کااظہار کیا ہے اورکہاہے کہ اِس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے عوام اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم پاکستان اور خطے کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئٹہ میں دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس کیڈٹس کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں کیونکہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد براہ راست عوام کی خدمت کے کیریئر سے وابستہ ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جان کربی نے کہا کہ اِس مشکل لمحے میں ہم پاکستان کے عوام اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرے سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم پاکستان اور خطے کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

لبنان کو دی جانے والی 105 ملین ڈالر کی امداد کا مستقبل کیا ہوگا؟

Share this on WhatsAppلبنان میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں وزیر اعظم سعد حریری کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے