ڈس ایبلڈ ٹیم نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی پی ڈی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی ڈس ایبلڈ ٹیم نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمی گوڈوین نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے ٗپاکستان کی جانب سے نہارعالم نے 2 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔پاکستان نے 138 رنز کا مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرکے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔قومی ٹیم کی جانب سے حسنین عالم نے سب سے زیادہ 39 جبکہ کپتان جہانزیب ٹوانہ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے باؤلر ڈین رینالڈو نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے گزشتہ سال بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو فائنل میں زیر کرکے چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 5 ٹیموں نے حصہ لینا تھا تاہم ہندوستان اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی دست بردار ہوئی تھیں۔

About BBC RECORD

Check Also

دبئی میں شیڈول آئی پی ایل کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

Share this on WhatsAppدبئی میں 19 ستمبر سے شیڈول آئی پی ایل کو کورونا وائرس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے